لاہور : میٹرو بسز آپس میں ٹکرا گئیں، کتنے مسافر زخمی ہوئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب سپیڈو بس اور میٹرو بس کے درمیان ٹکر کا واقعہ پیش آیا، تاہم حادثے میں دو خواتین زخمی ہو گئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے۔

حادثے کے باعث موقع پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ متعلقہ عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور بسوں کو راستے سے ہٹانے کے اقدامات کیے۔ لاہور میٹرو بس لائن گجومتہ سے شاہدرہ تک 27 کلومیٹر پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور اور جنوبی پنجاب میں آئین کے مطابق نئے صوبے بنائیں نیا بلدیاتی نظام پوری قوت سے لائیں، محمد علی درانی

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے بسوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہو سکے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے