مدینہ منورہ میں پاور سٹیشن پر حوثیوں کے حملے کی مذمت اور سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(پنجاب پوسٹ) مدینہ منورہ میں پاور سٹیشن پر حوثیوں کے حملے کی مذمت اور سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں پاور سٹیشن پر حملہ شدید قابلِ مذمت ہے، جس کے باعث مسجد نبوی ﷺ میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہر چیز مقامی طور پر تیار کی جاتی ہے، ہمارے ہاں زیادہ سے زیادہ مصنوعات ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ ہونی چاہئیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

قرارداد میں کہا گیا کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کا تحفظ ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے، جبکہ مدینہ منورہ پر حملے سے کروڑوں مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں۔

قرارداد میں سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے