لاہور (پنجاب پوسٹ) الیکشن کمیشن پنجاب میں ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی پڑتال کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مومنہ اقبال کی بہن رمشاء اقبال کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے اپنے اثاثہ جات، آمدن، انتخابی اخراجات اور بیرونِ ملک اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، 51 شہروں کیلئے 124 ڈرینز کا منصوبہ، 106 مکمل کرلی ہیں، وزیر بلدیات
درخواست میں 18 کروڑ روپے کی مبینہ غیر ملکی سرمایہ کاری، گاڑیوں کی خریداری اور بیرونِ ملک کمپنیوں و جائیدادوں کی موجودگی کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے ایف بی آر، ایکسائز، اسٹیٹ بینک اور بیرونِ ملک اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرنے جبکہ انتخابی اخراجات اور گوشواروں کی مکمل چھان بین کی استدعا کی ہے۔













