رواں سال 39 ہزار 311 منشیات فروش گرفتار، 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوانے پر زور دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 39 ہزار 311 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 21 ہزار 410 کلوگرام چرس، 1653 کلوگرام ہیروئن، 1399 کلوگرام آئس، 381 کلوگرام افیون اور 5 لاکھ 48 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 30 ستمبر شام لاک اپ کے بعد قیدیوں میں خونی تصادم،6 افسران واہلکار معطل کردیئے

ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال 5 ہزار 887 منشیات فروش گرفتار اور 5 ہزار 676 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 2150 کلوگرام چرس، 107 کلوگرام ہیروئن، 685 کلوگرام آئس، 53 کلوگرام افیون اور 25 ہزار 417 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے