سیکرٹری سپورٹس پنجاب کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات، سوئمنگ کمپلیکس، ہاکی سٹیڈیم اور جمنازیم ہال کی اپ گریڈیشن، نئے سپورٹس کمپلیکس اور فٹسال ایرینا کی تعمیر کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے سٹیڈیمز کی بحالی اور سپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی مکمل اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی شاندار تزئین و آرائش کی جائے گی جبکہ منی ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف تبدیل اور اسے اپ گریڈ کیا جائے گا۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس کو انٹرنیشنل ایونٹس سے پہلے مکمل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

فضل الرحمن نے بتایا کہ بیگم نجمہ حمید سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی تعمیر کیا جائے گا، جس میں کرکٹ گراؤنڈ، جمنازیم ہال، پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹسال ایرینا تعمیر ہوں گے۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور سیف گیمز کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں کی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد سمیت پی اینڈ ڈی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے