رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، 4 رکنی ٹیم کرکٹر سے سوالات کریگی

لاہور (پنجاب پوسٹ) قومی کرکٹر محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے۔محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 160 کے تحت نوٹس کیا گیا تھا۔لمحمد رضوان کو ضبط شدہ ڈیوائس کے فارنزک معائنے اور تجزیے کے لیے تعاون طلب کیا گیا تھا۔محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر مسکراتے ہوئے چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی چار رکنی ٹیم محمد رضوان سے سوالات کرے گی، این سی سی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین انسپکٹر شامل ہیں۔یاد رہے کہ محمد رضوان اس سے پہلے بھی این سی سی آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو موبائل فون کے فارنزک اور تجزیے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے