خانیوال سے تعلق رکھنے نوجوان نے امریکہ کو 126 ملین ڈالر کا جھٹکا دے دیا

خانیوال (پنجاب پوسٹ) خانیوال سے تعلق رکھنے نوجوان نے امریکہ کو 126 ملین ڈالر کا جھٹکا دے دیا۔بڑا فراڈ بے نقاب ہوگیا۔جبکہ فراڈ کے الزام میں امریکی عدالت نے فرد جرم بھی عائد کر دیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی فیڈرل عدالت سدرن ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ فہیم اکرم پرامریکی پوسٹل کمپنی سے 126 ملین ڈالر فراڈ کے الزام میں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فہیم اکرم نے لیبلز بینک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ بنا رکھی تھی، جو جعلی امریکی پوسٹل لیبلز فروخت کرتا تھا۔

ملزم ہر پارسل کا ٹکٹ صرف 2 ڈالر میں فروخت کرتا تھا، چاہے پارسل کا وزن اور سائز کچھ بھی ہو۔اس ویب سائٹ سے 5200 سے زائد صارفین نے 51 لاکھ سے زائد جعلی ٹکٹس خریدے۔ اس فراڈ سے امریکی محکمہ ڈاک کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔امریکی عدالت نے 28 ستمبر کو اس کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی ویب سائٹ کا ڈومین قبضے میں لے کر ویب سائٹ بند کر دی ہے۔ ملزم پر امریکہ کو دھوکہ دینے، جعلی ڈاک ٹکٹ بنانے اور وائر فراڈ کی دفعات کے تحت چارجز لگائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم اس فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم سے خانیوال اور دیگر شہروں میں بڑی بڑی جائیدادیں، پلازے اور کاروبار، بشمول پیزا سینٹرز، بناتا رہا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ملزم تاحال پاکستان میں ہے اور اس کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی پوسٹل انسپیکشن سروس نے کہا ہے کہ ہمارا دائرہ اختیار سرحدوں سے باہر تک ہے، ایسے فراڈ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گاامریکی محکمہ انصاف نے اس کیس کی تمام تفصیلات اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے