رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 15 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کو علاج کیلئے 15 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیریبل پالسی کے مرض میں مبتلا 760 بچوں کو مجموعی طور پر 10 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی۔ اسی طرح تھیلیسمیا سے متاثرہ 178 بچوں کو طبی اخراجات کیلئے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 77 بچوں کے علاج معالجے کیلئے 84 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے۔ کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے علاج کے متقاضی 10 بچوں کو 18 لاکھ 59 ہزار روپے دیے گئے، جبکہ دل اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا 5 بچوں کے علاج کیلئے 11 لاکھ 90 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق قوت سماعت کے مختلف عارضوں کا شکار 13 بچوں کو علاج کیلئے 8 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق مختلف معروف ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو رعایتی نرخوں پر علاج کی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی کو آسان اور باوقار بنانے کیلئے بھرپور ویلفیئر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے