لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ: نجی میڈیکل کالجز من مانی فیسیں وصول نہیں کر سکتے، پی ایم ڈی سی کا اختیار قانونی قرار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق طلبہ و طالبات کی آواز بن گئے۔ عدالت نے نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے من مانی فیسیں وصول کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا فیسوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کا اختیار قانونی قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے نجی میڈیکل کالجز کو فیسوں کے تعین اور وصولی کے معاملے میں پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کا پابند بھی قرار دیا۔جسٹس خالد اسحاق نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق درخواستوں پر 28 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں عدالت نے نجی میڈیکل کالجز کی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں، جبکہ طلبہ کی جانب سے دائر 12 درخواستیں منظور کر لیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کو نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کی نگرانی اور زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ نجی میڈیکل کالجز طلبہ سے مقررہ حد سے زائد فیس وصول نہیں کر سکتے۔ اگر کسی کالج نے اضافی رقم وصول کی ہے تو اسے واپس کرنا ہوگا یا آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

عدالت نے پی ایم ڈی سی کے فیسوں سے متعلق تینوں نوٹیفکیشنز برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کو فیسوں میں اضافے کا جواز اور آڈٹ شدہ مالی گوشوارے پی ایم ڈی سی کو فراہم کرنا ہوں گے۔عدالت نے واضح کیا کہ فیسوں کے تعین میں نجی میڈیکل کالجز کی کاروباری آزادی پی ایم ڈی سی کے قانونی ریگولیٹری اختیار سے بالاتر نہیں ہے۔

فیصلے میں طلبہ کی جانب سے اضافی فیسوں کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ کے دعووں کو 30 ورکنگ دنوں میں نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے، اور متعلقہ کالجز کو ان دعووں پر کارروائی کرنا ہوگی۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ طلبہ کو فیسوں سے متعلق شکایات اٹھانے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ فیصلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں توہینِ عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے