ساہیوال(پنجاب پوسٹ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساہیوال پولیس کی جانب سے برآمد کیے گئے 140 موبائل فونز، جن کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کی قیمتی اشیاء کی بازیابی ساہیوال پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے گمشدہ و چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے۔
پریس کانفرنس میں صحافی برادری، تاجر برادری اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ڈی پی او ساہیوال نے شہریوں کو یقین دلایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو ان کا قیمتی سامان واپس دلانے کے لیے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔














