لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر کامیاب ہونے والے 3 امیدواروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ہونے والے انٹرویوز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوانس انکریمنٹس کی ریکوری کے خلاف درخواست خارج کردی
لاہور ہائیکورٹ کے سنٹرل ایگزامینیشن سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر 3 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں، جن میں محمد ظفر، صدف سلیم اور محمد وسیم عارف شامل ہیں.
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے امتحانی کمیٹی کی سفارشات پر تحریری امتحان اور انٹرویو میں میرٹ کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کی بھرتی کی منظوری دی۔ تاہم مزکورہ امیدواروں کی حتمی بھرتی کو تمام ضروری قانونی و ضابطے کی کارروائیوں کی تکمیل کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔









