اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام، جائیداد کے مقدمات کی ای فائلنگ اور آن لائن سماعت کا قانونی تحفظ مل گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز عدالتوں کے ای فائلنگ رولز جاری کر دیے۔ رولز کے اجرا سے اوورسیز پاکستانیوں کو ای فائلنگ اور پورٹل کے ذریعے سماعت کا قانونی تحفظ مل گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور انتظامی کمیٹی کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جبکہ ڈی جی ضلعی عدلیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن کی کاپی پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو ارسال کر دی۔

نئے قواعد کے مطابق وکلاء اور سائلین کو ای فائلنگ پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد بائیومیٹرک یا پاس ورڈ کے ذریعے تصدیق کرنا ہوگی۔ ای فائلنگ پورٹل سے جمع کروائی گئی تمام دستاویزات کی قانونی حیثیت دستی جمع شدہ کاغذات کے برابر ہوگی۔

قواعد کے مطابق مقدمات کی ای فائلنگ سرچ ایبل پی ڈی ایف اور دیگر منظور شدہ ڈیجیٹل فارمیٹس میں کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ لیول پر سائلین کی سہولت اور ای فائلنگ کے مسائل کے حل کے لیے فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔

غیر ملکی یا دیگر زبان کی دستاویزات کے ساتھ مستند مترجم کا تصدیق شدہ اردو یا انگریزی ترجمہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فل کورٹ کی منظوری کے بعد نئے قواعد و ضوابط ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز والیم 5 کا حصہ بن گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے