رحیم یار خان: شیخ زاید ہسپتال کے ذمے واسا کے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے سیوریج ٹیکس واجب الادا،نوٹس جاری

رحیم یار خان(پنجاب پوسٹ) واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (واسا) نے شیخ زاید ہسپتال کو واٹر اور سیوریج ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 46 لاکھ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واسا ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ذمے واٹر اینڈ ٹیکنیشن سیوریج ٹیکس کی مد میں مذکورہ رقم واجب الادا ہے، جس کی وصولی کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو باقاعدہ مطالبہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں، رانا مشہود احمد خان

ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر الیاس نے بتایا کہ واسا حکام کی جانب سے بل موصول ہونے پر سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ لکھ کر صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد ہی بل کی ادائیگی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے