پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں، رانا مشہود احمد خان

لاہور (پنجاب پوسٹ) رانا مشہود احمد خان کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں ہے۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا کہنا ہے کہ عمان میں 4 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔عمان نے وعدہ کیا پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سکل سیکٹر میں موقع دیں گے۔

ایران امریکہ کشیدگی کی وجہ سے پوری دنیا سمیت عمان میں بھی مہنگائی کا اثر ہے۔چاہے پٹرول کا کرائسس ہو ہم نوجوانوں پر انویسٹمنٹ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شہباز شریف کا عزم ہے۔انہی نوجوانوں نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔پاکستان دنیا کو لیڈ کرنے جا رہا ہے، یہ سیاسی بات نہیں بطور پاکستانی کہہ رہا ہوں۔چائنہ، امریکہ، مڈل ایسٹ، ہر کوئی آج پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

بڑی دیر بعد پاکستان کے لیے ونڈو آف اپرچونٹی کھلی ہے، یہ ہمیشہ کھلی نہیں رہے گی۔نوجوانوں کے مستقبل کو پاکستان کے اندر اور باہر یقینی بنانا ہے۔پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا لانچ عنقریب ہوگا۔نیشنل گرین یوتھ پالیسی تمام صوبوں کی مشاورت سے تیار کی ہے۔ہم وفاق پر یقین رکھتے ہیں، مضبوط پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے