لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس کے شیر جوان مبینہ اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے سی سی ڈی نے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سیالکوٹ موٹروے پر کار سوار خاتون اور اس کے دوست کو روکا۔
گاڑی کی چیکنگ کے بہانے مبینہ طور پر پرانی حویلی نما جگہ منتقل کیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر دھمکا کر 50 ہزار روپے جاز کیش کروائے۔گوجرانوالہ سے لاہور آنے والی خاتون مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پولیس نے 174 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کیسے پکڑی ؟
خاتون عروس عرفان کی مدعیت میں سی سی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
وردی پہن کر شناخت چھپا کر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں پر گشت پولیس جوانوں کا طرزِ عمل تنقید کی زد میں ہیں۔قانون کے رکھوالے ہی مبینہ طور پر قانون شکنی میں ملوث؟ سی سی ڈی نے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
پولیس اہلکاروں پر اغوا برائے تاوان کا سنگین الزام ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا اور تحقیقات جاری کر دی گئی۔وردی کے ساتھ نیم پلیٹ اتار کر بغیر نمبر کے موٹر سائیکلوں پر گشت کرنے کی وجہ سے شہریوں کی حفاظت پر سوالات اٹھنے لگے۔















