میاں چنوں (پنجاب پوسٹ) نواحی گاؤں 75 پندرہ ایل کے رہائشی ریاض حسین کا 8 سالہ بیٹا گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ چھب کلاں پولیس نے درج کیا تھا۔ بچے کی تشدد زدہ لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 15 سالہ ملزم عدیل ولد الطاف بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:صادق آباد، ڈائن ماں کے ظلم کا شکار بچہ اب کس حالت میں ہے اور کس کے پاس ہے ؟
پولیس کے مطابق ملزم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کر رہا تھا، مزاحمت پر اس نے بچے کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ڈی پی او خانیوال سمیت ضلع بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
















