موٹر وے پولیس نے 174 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کیسے پکڑی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) موٹروے پولیس ایم سی ون زون کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں تین مقدمات درج کروا دیے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری پر پِیر محل کے قریب ایک گاڑی کو 174 کلومیٹر فی گھنٹہ کی خطرناک رفتار سے چلانے پر روک کر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں تھانہ رجانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی میں موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب کے قریب ایک اوورلوڈ ٹریلر کو روکا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران گاڑی مقررہ وزن سے زائد لدی ہوئی پائی گئی، جس پر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شرقپور شریف، ضلع شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسی طرح سیال موڑ سروس ایریا میں رقم چوری کے اسکینڈل پر بھی فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور تھانہ لکسیاں، ضلع سرگودھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے