سرگودھا: سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن سرگودھا نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یو سی نمبر 12 کے سیکرٹری محمد نوید کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے میرج سرٹیفکیٹ میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق سیکرٹری پہلے بھی 10 ہزار روپے رشوت وصول کرچکا تھا، جبکہ ملزم نے مزید 5 ہزار روپے یو سی نمبر 40 کے سیکرٹری صابر کو دلوانے کا دعویٰ کیا تھا۔اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران نشان زدہ 15 ہزار روپے رشوت کی رقم موقع سے برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: تھانہ نواں کوٹ پولیس کی کاروائی چوری شدہ سوزوکی آلٹوگاڑی برآمد، ملزم گاڑی سمیت گرفتار

کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش تصور عباس بوسال کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ ریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ سید ذیشان حیدر کی نگرانی میں کی گئی۔اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے