چشتیاں: دودھ میں چھپکلی گرنے سے 6 افراد کی حالت غیر

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) چشتیاں کے نواحی گاؤں بخشن خان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دودھ میں چھپکلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد نے لاعلمی میں چھپکلی ملا دودھ پی لیا، جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ متاثرین میں محمد مظہر، علی حیدر، بشیراں بی بی، ماریہ اور علیشبہ سمیت 6 افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کے دعوے ہوا، واسا کی غفلت کے باعث 6 ماہ سے جدید ہائیڈرنٹس نصب نہ ہوسکے

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے