پولیس کی موبائل ایپ نے تین سال سے لاہور میں چھپے انسانی اسمگلرز کیسے گرفتار کروائے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کی بین الاضلاعی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گوجرانوالہ اور سرگودھا پولیس کے مطلوب اشتہاری ملزمان کو ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا۔ ای پولیس ایپ پر ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے دھندے میں ملوث ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے 3 سال سے لاہور میں روپوش تھے۔

گرفتار ملزمان مسعود اور عادل کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ مانگا منڈی اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے ڈولفن سکواڈ کی بین الاضلاعی ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے