لاہور (پنجاب پوسٹ) سری لنکن کرکٹ ٹیم دو گروپس میں پاکستان پہنچے گی، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی اب تک کے پروگرام کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کو آمد ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ارکان لاہور پہنچنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے، پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان ایشین گیمز کے فائنل کے بعد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
ایشین گیمز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اسلام آباد میں جوائن کریں گے اور ایشین گیمز کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیںٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹرائی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس میں تیسری ٹیم انگلینڈ ہے۔













