خانیوال(پنجاب پوسٹ) خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں دوران واردات سی سی ڈی نے ملتان کے رہائشی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے جناح کالونی میں ان ڈرائیو کے ذریعے گاڑی منگوا کر ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، گرفتار ملزم نے شجاع آباد اور جہانیاں میں چھ سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
تحصیل جہانیاں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سی سی ڈی نے دوران واردات ملتان کے رہائشی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جناح کالونی میں ان ڈرائیو کے ذریعے گاڑی منگوائی اور مبینہ طور پر ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حماد اکرم نے دوران تفتیش شجاع آباد اور جہانیاں میں چھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ انچارج سی سی ڈی کے مطابق پولیس ریکارڈ میں حماد اکرم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔












