لاہور (پنجاب پوسٹ) ساؤتھ کینٹ پولیس کی کاروائی میں راستے میں آتی ہوئی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کرنے والے اوباش گرفتار کر لیئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی طرف سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے لیے حکم دیا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق ساؤتھ کینٹ پولیس نے جاب سے واپسی پر راستے میں جاتی ہوئی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم ریحان اور علی گرفتار۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ خاتون کی مدعیت ملزم ریحان اور علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ کی جانب سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کی اکاوش سے ساؤتھ کینٹ پولیس نے ملزم ریحان او علی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار













