لاہور ( پنجاب پوسٹ ) میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت عبداللہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے، جو چشتیاں کا رہائشی تھا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور، مقامی واٹر پارک میں حفاظتی اقدامات کے باوجود 9 سالہ بچی کیسے ڈوبی ؟
پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کو سوئمنگ پول سے نکالنے اور بچانے کے لیے موقع پر لائف گارڈ موجود نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : کوٹ ادو: پانچ سو روپے بچانے کیلئے 24 افراد ڈوب گئے، 6 افراد کو خواتین نے کیسے بچایا؟
واقعے سے متعلق درخواست موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات قانونی کارروائی اور تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
کیا سوئمنگ پول علامہ اقبال میڈیکل کالج کا تھا ؟
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عبداللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ نجی سوئمنگ پول میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تلاش کے بعد عبداللہ کی لاش سوئمنگ پول سے نکال لی گئی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی مزید وجوہات اور واقعے کے حقائق سامنے آسکیں گے۔











