کوٹ ادو: پانچ سو روپے بچانے کیلئے 24 افراد ڈوب گئے، 6 افراد کو خواتین نے کیسے بچایا؟

کوٹ ادو (پنجاب پوسٹ) جنوبی پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں پانچ سو روپے بچانے کی کوشش 24 باراتیوں کو نہر میں لے ڈوبی، مظفرگڑھ کینال میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ اچانک بے قابو ہو کر نہر میں جاگرا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، مقامی خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

اب تک کی تفصیلات کے مطابق لوڈر رکشہ پر سوار 25 خواتین اور بچے حادثے کا شکار ہوئے اور رکشہ نہر میں جاگرا۔ اب تک 9 لوگوں کو زندہ جبکہ 8 کو مردہ حالت میں نکالا گیا جبکہ 7 تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ رکشے میں بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔ بچوں کی عمریں 7 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ بیشتر خواتین اور بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مظفرگڑھ کینال حادثہ میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نہر کے پانی کو کم کیا گیا ہے تاکہ ریسکیو کے عمل میں آسانی ہو۔ ریسکیو، سول ڈیفنس، پولیس سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق بچوں کی نعشیں مختلف علاقوں میں نہر سے برآمد کی گئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کو نہر میں ڈوبنے سے بچا لیا، تاہم حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی جانب سے نہر میں مزید افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا، حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے