غزہ متاثرین کیلئے امداد، 66 ممالک کی 401 این جی اوز ، الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی معترف

لاہور (پنجاب پوسٹ)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کی سربراہی میں الخدمت کے وفد نے ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں منعقدہ یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ (UNIW) کے 40ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ چار روزہ اجلاس میں 16 سے زائد ممالک کی 40 سے زیادہ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

وفد میں جنرل مینیجر انٹرنیشنل افیئرز احمد طور اور ترکی میں الخدمت کے نمائندہ عمر فاروق بھی شامل تھے۔سید احسان اللہ وقاص نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم دنیا کو درپیش انسانی، سماجی اور معاشی مسائل، فلسطین سمیت مختلف خطوں میں جاری انسانی بحرانوں اور عالمی سطح پر انسانی امداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر لاہور گداگری سے پاک، ستمبر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 679 گرفتار، 671 مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کی سول سوسائٹی تنظیموں کے درمیان تعاون، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ فلاحی اقدامات کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں یونیو کی گزشتہ سرگرمیوں اور آئندہ کی پالیسی و حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ یونیورسٹی پوترا ملائیشیا میں ’’مسلم دنیا میں جغرافیائی سیاست اور عالمی تبدیلیاں‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد ہوئی، جس میں عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی صورتحال اور مسلم دنیا پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

سید احسان اللہ وقاص کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی اس عالمی فورم میں شرکت کا مقصد بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرنا، عالمی تجربات سے استفادہ کرنا اور مشترکہ انسانی و فلاحی اقدامات کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران الخدمت کے وفد نے مختلف ممالک کے مندوبین اور ملائیشیا کی شراکت دار تنظیموں کے نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، ٹریفک فلو میں خلل، غیر قانونی پارکنگ اسٹنڈز اور تجاوزات کےخلاف بڑے آپریشن کا حکم

یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ کے عالمی نیٹ ورک میں 66 ممالک کی 401 تنظیمیں شامل ہیں، جو انسانی امداد، تعلیم، انسانی حقوق، سماجی و معاشی ترقی اور دیگر فلاحی شعبوں میں کام کرنے والی تنظیموں کے درمیان رابطے، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کے لیے عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے