فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) سسر سے 15 لاکھ روپے اور ڈیڑھ تولہ سونا لے کر فروخت کرنے اور رقم و سونا واپس مانگنے پر بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے اپنے سسر سے 15 لاکھ روپے اور ڈیڑھ تولہ سونا لیا تھا، جسے اس نے فروخت کر دیا۔ رقم اور سونے کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزم نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔
ایس ایچ او تھانہ ویمن مدیحہ ارشاد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔









