امپورٹڈ گاڑی خریداروں کے لئے بری خبر، امپورٹڈ گاڑی اب پنجاب میں رجسٹریشن کے بعد 1سال تک ٹرانسفر نہیں ہوگی

لاہور (پنجاب پوسٹ) امپورٹڈگاڑی خریداروں کےلئے بری خبر،ایکسائزحکام کے مطابق امپورٹڈ گاڑی اب پنجاب میں رجسٹریشن کےبعد 1سال تک ٹرانسفر نہیں ہوگی۔امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ فوری خریدار کے نام پر ٹرانسفر ہورہی تھی۔نئی پالیسی کے تحت گاڑی صرف امپورٹ کرنے والے نام پر رجسٹرڈ ہوگی۔

3 کیٹگریز میں گاڑیاں امپورٹ ہورہی تھی جس میں ذاتی ۔گفٹ اور ریزیڈنس شامل تھیں۔تینوں کیٹگریز میں امپورٹ کے بعد رجسٹریشن پر فوری ٹرانسفر ہوجاتی تھی۔نئی سکیم کےتحت خریدار کو ٹرانسفر کے لئے ایک سال انتظار کرنا پڑےگا۔

محکمہ ایکسائز نے ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کے لئے سسٹم میں چیک لگا دیا۔پنجاب بھر میں گاڑیوں کی ٹوٹل رجسٹریشن پر اوسطا 20 فیصد امپورٹڈ گاڑیاں رجسٹرڈ ہورہی تھیں۔نئی پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز کو ریوینیو پر بڑے پیمانے پرنقصان ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے