سبزہ زار دوست کو قتل کرنے والے دوستوں کا سراغ لگا لیا گیا،ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سبزہ زار پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کرم عباس اور حدید کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سبزہ زار کے علاقے میں دو دوستوں کے ہاتھوں تیسرے دوست کا قتل،باپ کا الزام

پولیس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 26 سالہ شہری حمدان کو زہریلی چیز دے کر قتل کیا۔ مقدمہ نمبر 3420/26 متوفی کے والد عمر زادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان حمدان کو نجی ہسپتال میں مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

ایس ایچ او سبزہ زار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کر کے حراست میں لیا اور بعد ازاں انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے