وفاقی حکومت کا بجلی چوری کی مد میں صارفین کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کے قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی مد میں صارفین کو ڈیٹیکشن بل چارج کرنے کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں بجلی چوری پر ڈیٹیکشن بل کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر بارہ ماہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز سمیت دیگر صارفین کو لوڈ کی بنیاد پر بارہ ماہ تک کا ڈیٹیکشن بل چارج کیا جا سکے گا، جبکہ گھریلو صارفین کے لیے ڈیٹیکشن بل کی مدت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:رحیم یار خان: تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود میں دوران گشت و ناکہ بندی پولیس اور ڈاکووں کا آمنا سامنا

تجویز کے مطابق جعلی یا بوگس میٹر کے استعمال پر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میٹر کے لوڈ پروفائل کو فریز یا تبدیل کرنے پر بھی بجلی چوری کا بل ڈالا جا سکے گا۔
دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کے ذریعے بلنگ میٹر میں ردوبدل کرنے، یا کسی ڈیوائس کے ذریعے میٹر ریڈنگ کو الٹنے یا تبدیل کرنے کی صورت میں بھی ڈیٹیکشن بل چارج ہوگا۔ بلنگ میٹر کی سیکیورٹی توڑنے سمیت دیگر معاملات میں بھی لوڈ کی بنیاد پر بل وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے کسٹمر سروسز مینوئل میں ترمیم کی منظوری کے بعد ان نئے قوانین کے تحت بل چارج کیے جا سکیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے