پنجاب میں آبی پرندوں کے شکاریوں کیلئے خوشخبری، شکار کیلئے شرائط کیا ہیں، کب تک کر سکتے ہیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں آبی پرندوں کے قانونی شکار کے موسم کا اعلان کر دیا گیا، آبی پرندوں کا شکار یکم اکتوبر 2026ء سے 31 مارچ 2027ء تک جاری رہے گا۔

محکمہ وائلڈلائف کے مطابق آبی پرندوں کا شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا، جبکہ شکار کے لیے مستند شوٹنگ پرمٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کے شکار پر پابندی برقرار رہے گی۔ شکار کی مقررہ تعداد وائلڈلائف ایکٹ کے جدول اول کے مطابق ہوگی، جبکہ مقررہ تعداد سے زائد پرندوں کا شکار جرم تصور کیا جائے گا۔

محکمہ وائلڈلائف کے مطابق غیرقانونی شکار پر جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ گاڑی میں سوار ہو کر شکار کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

شکار کے دوران فصلوں اور لوگوں کی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ آبی پرندوں کے شکار کے دوران وائلڈلائف قوانین اور ضوابط کی پابندی لازم ہوگی۔

محکمہ وائلڈلائف نے شکار کو کھیل سمجھنے اور اسے گوشت کے حصول کا ذریعہ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبہ بھر کے ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کے لیے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

زونل، ریجنل اور ضلعی وائلڈلائف افسران کو نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ شکار کے موسم کے آغاز پر متعلقہ اداروں کو اعلامیے کی کاپیاں بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے