لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈیانا باغریوا کا طلاق نامہ منظر عام پر آ گیا، دستاویز کے مطابق ڈیانا باغریوا کو شوہر کی جانب سے تین طلاقیں دی گئیں۔
طلاق نامے کے مطابق ڈیانا باغریوا کی شادی 12 فروری 2025 کو سرائے عالمگیر، جہلم میں ہوئی۔ دستاویز میں شوہر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ازدواجی زندگی محبت اور الفت کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکے۔
دستاویز کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی ڈیانا باغریوا کو تین طلاقیں دے دیں۔ طلاق نامے میں طلاق کو اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جبکہ ڈیانا کو عدت مکمل ہونے پر دوسری شادی کی اجازت کا بھی ذکر موجود ہے۔
طلاق نامے میں شوہر کی جانب سے طلاق کی باقاعدہ تحریری تصدیق موجود ہے، جبکہ ڈپوننٹ اور گواہوں کے دستخطوں کے لیے بھی الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیانا باغریوا کا سابق شوہر پاکستانی شہری اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔









