اینٹی ہراسمنٹ ایکٹ ، خواتین سادہ کاغذ پر بھی اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں،محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا ہے کہ خواتین کو جائے ملازمت پر محفوظ اور باوقار ماحول کی فراہمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سرگودھا کے کمیٹی روم میں مختلف سرکاری اداروں میں قائم اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کے اراکین اور فوکل پرسنز کے لیے تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس سے خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اینٹی ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت صوبہ بھر میں آگاہی اور تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ خواتین سادہ کاغذ پر بھی اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ خواتین کو محفوظ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے