لاہور (پنجاب پوسٹ) ہڈیارہ کے علاقے گاگا گاؤں میں گھریلو ناچاقی پر 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کینٹ ڈویژن کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی اور ایس ایچ او ہڈیارہ نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں طلحہ اور خاتون اقرا شامل ہیں۔
پولیس نے متوفیہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق متوفیہ کے ماموں اصغر کی مدعیت میں نامزد ملزمان طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عثمان عزیز میر نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔











