لاہور (پنجاب پوسٹ) اسلام پورہ پولیس کا منشیات اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان محمد علی،مبشر اور حیدر کے قبضہ سے 2050 گرام چرس اور 350 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اسلام پورہ پولیس نے مزید کاروائی کرتے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا اور ملزمان ارسل اور علی رضا کے قبضہ سے 400 پتنگیں برآمد ہوئیں۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او عرفان اشرف اور ٹیم کو شاباش دی۔










