لاہور (پنجاب پوسٹ) دوران سفر رکشہ ڈرائیور لطیف کی خاتون سے تلخ کلامی ہوئی۔رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا نام رشتہ ایپ پر ڈال دیا۔خاتون نے معاملے کی شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی۔ حکام کے مطابق پولیس تحقیقات میں رکشا ڈرائیور کے نمبر اپلوڈ کرنے میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آیا، جس پر نشتر کالونی پولیس نے ملزم لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے inDrive سے رکشہ رائیڈ منگوائی تھی۔دوران سفر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی کی اور نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر خاتون نے اعتراض کیا۔ اس کے نتیجے میں ڈرائیور نے خاتون کو دھمکی دے کہ وہ اس کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پے ڈال دے گا اور اسے غلط طریقے سے استعمال کرے گا۔ اگلے ہی دن ڈرائیور نے اس لڑکی کا نمبر سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔نمبر اپلوڈ ہوتے ہی خاتون کو اجنبی افراد کی مسلسل کالز آنے لگیں جس کی وجہ سے اسے مریشانی کا سامنہ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:سرائے مغل: پرانی رنجش پر 19 افراد کا گھر میں گھس کر فیملی پر مبینہ تشدد، 5 افراد زخمی
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس تحقیقات میں ڈرائیور کا نمبر اپلوڈ کرنے میں ملوث ہونا سامنے آیا۔نشتر کالونی پولیس نے ملزم لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔خواتین کو ہراساں کرنا اور ذاتی معلومات کا غلط استعمال برداشت نہیں۔شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور میرٹ پر تحقیقات یقینی بنا رہے ہیں۔خواتین کی عزت، تحفظ اور پرائیویسی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔










