16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیوں نہ عائد ہوسکی، رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت نے کیا اعتراض لگائے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ شیراز ذکا نے رجسٹرار آئینی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ درخواست گزار کے مطابق رجسٹرار نے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست 5 اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار کے پاس درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، رجسٹرار کا عہدہ انتظامی نوعیت کا ہے اور وہ عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔

درخواست گزار کے مطابق رجسٹرار نے اعتراض عائد کیا کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عوامی مفاد کا معاملہ نہیں، تاہم درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بچوں کی سوشل میڈیا پالیسی کو ریگولیٹ کرنا خالص عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرکے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے