بچیکی (پنجاب پوسٹ) بچیکی جڑانوالہ روڈ پر پٹرولنگ چوکی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 46 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا، تاہم حادثے میں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار کر لیا
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش سرکاری ہسپتال بچیکی منتقل کردی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 46 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔









