سیالکوٹ: کوئی بھی پرواز جموں ائیرپورٹ پر لینڈ نہیں ہوئی، میڈیا نے جھوٹی خبریں چلائیں

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ انڑنیشنل ائرپورٹ کی جانب سے قطر ائرلائن کی پرواز بارے غلط اور گمراہ کن خبروں کی تردید اور باقاعدہ وضاحت کی گئی ہے کہ دوحہ سے پاکستان سیالکوٹ آنے والی قطر ائرلائن کی پرواز 27ستمبر کو الصباح سیالکوٹ اتری اور اپنے شیڈول شدہ وقت کے مطابق دوبارہ دوحہ کیلئے اڑان بھری۔

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان نجی سافٹ وئر فلائٹ ریڈار 24 میں تکنینی خرابی اور جی پی ایس کی غلط انفارمیشن کی وجہ سے اس مخصوص فلائٹ کو غلط بتایا اور دیکھایا گیا۔ قطر سے سیالکوٹ آنے والی پرواز نے جموں بھارت نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ، پاکستان پر لینڈ کیا۔ جسکی تصدیق پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی ریڈار سسٹم سے بھی کی جاسکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے