لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1518 مقامات کی انسپکشنز کی گئیں۔
اوور چارجنگ اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 27 چالان جاری کیے گئے اور مجموعی طور پر 74,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران کوئی دکان سیل نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی پھلوں، سبزیوں اور چکن کی خصوصی چیکنگ بھی کی گئی، جس میں پھلوں اور سبزیوں کے 74 اسٹالز اور چکن کی 6 دکانوں کا براہ راست معائنہ کیا گیا۔
تحصیل وار کارکردگی کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں سب سے زیادہ 349 انسپکشنز ہوئیں، جہاں خلاف ورزی پر 31,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اہم لیکچر ، عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،صبر کا دامن نہ چھوڑیں،ایس پی خالد سعید
تحصیل کینٹ میں 86 کارروائیوں پر 19,000 روپے اور راوی میں 39 معائنوں پر 12,000 روپے جرمانہ ہوا۔ تحصیل صدر میں 76 انسپکشنز پر 6,000 روپے، جبکہ لاہور سٹی میں 178 انسپکشنز پر 3,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
واہگہ میں 86 مقامات کی چیکنگ پر 2,000 روپے اور شالیمار میں 145 کارروائیوں پر 1,500 روپے جرمانہ ہوا۔ تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں 24، نشتر میں 60 اور رائیونڈ میں 25 انسپکشنز کی گئیں، جہاں کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مقررہ قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔











