لاہور(پنجاب پوسٹ) سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل چور کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کینال روڈ سے ٹریس کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ایس پی سِول لائنز کے مطابق ملزم مارکیٹوں اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو جاتا تھا۔ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ملزم علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔













