پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اہم لیکچر ، عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،صبر کا دامن نہ چھوڑیں،ایس پی خالد سعید

لاہور (پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضاء اور بہتر رویہ قائم کرنے لیے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائن میں روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز کا سلسلہ جاری کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران،ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ڈولفن،ایس پی اینٹی رائٹ فورس نے لاہور پولیس کے افسران و جوانوں کو بہتر رویہ پر لیکچرز دئیے۔

پولیس افسران و جوانوں کا عوام سے رویہ٫کمیونٹی پالیسنگ٫پبلک سروس ڈلیوری،سٹریس مینجمنٹ٫عوام کیساتھ طرزعمل٫کرپشن و بدعنوانی کا خاتمہ،‏اختیارات سے تجاوز کے خاتمہ،‏تھانہ کلچر میں تبدیلی کے متعلق بریف کیاگیا

یہ بھی پڑھیں: ون ویلنگ، اپنی جان کے دشمنوں کیخلاف کارروائیاں، ایک ماہ میں 151 ون ویلر گرفتار، 9 ماہ میں 1ہزار 233 دھر لئے گئے

ایس پی محمد خالد سعید نے کہا کہ معاشرتی ذمہ داری کو پروان چڑھانے کیلئے بہتر رویہ کلیدی کردار کا حامل جزو ہے۔انہوں نت کہا کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں٫برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور افسران اپنے ماتحت پولیس نفری کو عوام سے بہتر رویہ٫کمیونٹی پالیسنگ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ عوام و ماتحت نفری کیساتھ بہتر رویے کے فروغ٫کمیونٹی پالیسنگ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔پولیس لائنز سکول میں دوران کورسز پولیس افسران و جوانوں کو پبلک سروس ڈلیوری٫عوام سے بہتر رویے پر لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے