کینٹ ڈویژن، خواتین و بچوں پر تشدد و ذیادتی میں ملوث 07 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) کینٹ ڈویژن پولیس نے خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور ذیادتی کی کوشش میں 7 ملزمان کو گذشتہ24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔غازی آباد پولیس نے کام پر جاتی ہوئی راستے میں خواتین کو فحش جملے کسنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے 02 ملزم مصطفی اور فیضان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، غیر ملکی لڑکی کی آبروریزی کا واقعہ، خاتون پاکستان کیوں آئی؟ کپڑے کے کاروبار کے ثبوت بھی نہ ملے، سارا معاملہ مشکوک کیسے ہوگیا؟

باغبانپورہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر شہباز کو گرفتار کیا، باٹا پور پولیس نے 10 سالہ بچے اور 17 سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم ارسلان اور شیراز بٹ کو گرفتار کیا،

ڈیفنس سی پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا،شمالی چھاؤنی پولیس نے ہمسائیوں کے گھر میں آکر ماں، بیٹی پر تشدد اور نا زیبا زبان بولنے والے ملزم علی زین کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز،

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کہا کہ خواتین و بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے