پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 4کروڑ 57لاکھ سے تجاوز ،کیا سرکاری صحت کے نظام پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) محکمہ صحت پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد4کروڑ 57لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔ جس کے بعد یہ سوال شدت سے سر اٹھا رہا ہے کہ عوام کا اعتماد سرکاری ہسپتالوں پر بڑھ رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد اورعلاج سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔ جس میں دعویٰ کیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا قابل قدر رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میانوالی کے لئے تاریخی پیش رفت، وزیر اعلیٰ نے بڑا اعلان کر دیا


رپورٹ کے مطابق بڑے سرکاری ٹرثری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں 16فیصد اضافہ جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی ا و پی ڈی میں 21فیصد،آئی پی ڈی (داخلہ)11فیصد اورایمرجنسی مریضوں میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب، آواز صحت پائلٹ کے ذریعے حاملہ خواتین کی صحت اور ڈیلیوری میں اے آئی کا استعمال کیسے کیا جارہا ہے؟


محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد4کروڑ 57لاکھ سے بڑھ گئی۔ رواں برس انٹرنل میڈیسن کے مریضوں میں 26فیصد،کارڈیالوجی کے مریضوں میں 12فیصد اورسرجری کے مریضوں میں 10فیصد اضافہ ہوا ۔

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا صحت کے شعبے میں شاندار کارنامہ 57 سرکاری ہسپتالوں میں ایک روز میں 1 لاکھ 98 ہزار 637 مریضوں کا علاج ، کتنی سرجریاں کی گئیں؟


اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں بچوں اورامراض جلد کے مریضوں میں 9،9فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرکاری ہسپتالو ں میں آنے و الے ای این ٹی کے مر یض 7فیصد بڑھ گئے۔ کینسر اورکارڈیک میڈیسن کے 21لاکھ سے زائد پارسل مریضوں کو مل گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے