پنجاب حکومت کا صحت کے شعبے میں شاندار کارنامہ 57 سرکاری ہسپتالوں میں ایک روز میں 1 لاکھ 98 ہزار 637 مریضوں کا علاج ، کتنی سرجریاں کی گئیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک ہی روز لاکھوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے 7 ستمبر کی ایک روزہ سروس ڈلیوری رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے 57 سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہی روز 1 لاکھ 98 ہزار 637 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ایک ہی روز او پی ڈی میں 1 لاکھ 37 ہزار 997 جبکہ ایمرجنسی میں 60 ہزار 640 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک روز کے دوران 2 ہزار 221 مریضوں کی سرجریز کی گئیں، جبکہ 693 سی ٹی سکینز، 1 ہزار 959 ایم آر آئیز اور 454 مریضوں کی انجیوگرافیز بھی کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مزید 77 ہزار 800 مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹس کیے گئے، جبکہ 5 کروڑ 98 لاکھ روپے مالیت کی مفت ادویات بھی مریضوں کو فراہم کی گئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ایک ہی روز میں بڑی تعداد میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے