سرگودھا سرکاری کالج کی طالبات نے میدان مار لیا ، علاقے میں خوشیوں کا سماں


سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا کے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے ادارے اور والدین کا نام روشن کر دیا۔ عریبہ طارق اعوان نے دوسری جبکہ آمنہ وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیابی پر طالبات کے اعزاز میں پرنسپل آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پرنسپل عامرہ اکرم اور ہیڈ آف آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ ثمین عرفان سمیت اساتذہ نے طالبات کو مبارکباد دی، پھول پیش کیے اور کیک کاٹا۔

اس موقع پر پرنسپل عامرہ اکرم نے کہا کہ طالبات کی کامیابی ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، بہترین رہنمائی اور اساتذہ کی محنت کے باعث طالبات نے صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال: نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ غفلت، 23 سالہ خاتون اور نومولود بچہ جاں بحق

ہیڈ آف آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ ثمین عرفان نے کہا کہ شعبہ 2016 سے مسلسل بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور طلبہ ہر سال پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عریبہ اور آمنہ کی کامیابی طالبات، والدین اور اساتذہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر اساتذہ نے دونوں طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے