ساہیوال: چک 70 فور آر کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) چک 70 فور آر کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 40 سالہ نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا اور 2 ساتھی فرار ہو گئے۔سی سی ڈی پولیس اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کچا نور شاہ روڈ پر جا رہی تھی۔پل بارشن پر 3 موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں امرودوں کے باغ سے ڈاکو کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ناجائز پسٹل برآمد، ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔مارے جانے والے ڈاکو کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئ ہے۔سی سی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج ہوا اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ ہو گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے