سرگودھا (پنجاب پوسٹ) تھانہ کینٹ کی حدود ہاٹ اینڈ رول ریسٹورنٹ کے پاس جیل روڈ پر ایک اور المناک حادثہ سامنے آگیا۔کار سوار بگڑے امیر زادے نے 22 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا۔بگڑے امیر زادہ کرولا سفید کلر گاڑی کو زگ زیگ کرتے تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔المناک حادثہ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان محمد عباس جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوجرہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار اہلخانہ کو کچل دیا
نوجوان کی موت پر والدین شدید غم سے نڈھال اور گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔کچھ عرصہ قبل بھی ایک حادثے میں جیل روڑ پر ایک بااثر شخصیت کے بیٹے نے غریب فیملی کو کچل ڈالا تھا۔اہم ترین روڈ پر رات گئے تیز رفتاری و زگ زیگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا متاثرہ فیملی نے واقعے میں ملوث کار ڈرائیور کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔










