جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ 410 فیصد اضافہ، صوبہ بھر میں 42 ہزار سے زائد پرمٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رواں ماہ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ 410 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں 42 ہزار سے زائد جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے 2 ہزار 700 سے زائد نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جارہے ہیں۔ بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز 24 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں 18 گھنٹے کھلے ہیں۔ موبائل لائسنسنگ وین کے ذریعے بھی گھر کی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں من چلوں کا ویک اینڈ خراب کرنے کی تیاریاں مکمل، موٹر سائیکل سواروں کو پکڑنے کا فیصلہ، کیا کارروائیاں ہونگی؟

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے جووینائل پرمٹ ہولڈرز کو ہیلمٹ کے استعمال اور لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان ڈرائیورز ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی اور اوور اسپیڈنگ سے مکمل گریز کریں اور سڑکوں پر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے والدین سے بھی اپیل کی کہ بچوں کو سکوٹی یا موٹر سائیکل دینے سے قبل اس کی مکمل فٹنس یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے