پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل، 78 لاکھ 24 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سینٹرز کو مریم نواز ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 78 لاکھ 24 ہزار سے زائد مریض علاج کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ اس پیش رفت کی تفصیلات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سامنے آئیں، جہاں سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے آؤٹ سورس رورل ہیلتھ سینٹرز اور مریم نواز ہسپتالوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق دیہات میں قائم مریم نواز ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 52 لاکھ 51 ہزار مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ ان ہسپتالوں میں زچگی کی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں 32 ہزار 944 نارمل ڈلیوریاں کامیابی سے مکمل کی گئیں۔

سرجری کے شعبے میں بھی مریم نواز ہسپتالوں کی کارکردگی قابلِ ذکر رہی۔ ان ہسپتالوں میں میجر سرجری کے 50 ہزار 348 کامیاب آپریشن کیے گئے، جبکہ 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نارمل سرجریاں بھی انجام دی گئیں۔

تشخیصی سہولیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ 15 لاکھ 83 ہزار سے زائد مریضوں کے پیتھالوجی ٹیسٹ کیے گئے۔ دیہات کے ہسپتالوں میں سی بی سی، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی، ایچ سی وی اور دیگر اہم ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ، ای سی جی سمیت دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ بھی مکمل کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد دیہی آبادی کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے